میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا میں حضرت علامہ قاری مصلح الدین صدیقی گارڈن کا افتتاح کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ اور قدیم مسجد جہاں بڑی تعداد میں عبادت گزار آتے ہیں، طویل عرصے سے سہولتوں سے محروم تھا۔
میئر کراچی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کا سفر اسی عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مسجد کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس گارڈن کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہو سکے گی۔