محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔
مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور میں موسلا دھار بارش ہوئی، جہاں سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق گولڑہ 46 ملی میٹر، پی ایم ڈی کے مقام پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے سیدپور میں پانی کا بہاؤ تیز ہے جس کی وجہ سے نالے میں ایک گاڑی بھی گر گئی، بارش رکنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات کو گرایا کیا جائے گا۔
ترجمان ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ سیدپور میں قائم تجاوزات کی وجہ سے بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑا ہے، تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔