• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈی ایچ اے میں کار ڈرفٹنگ کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پولیس نے کراچی میں ڈی ایچ اے عبدالستار ایدھی روڈ پر کارروائی کرکے کار ڈرفٹنگ کرنے والے ایک اور ملزم جہانزیب میر محمد کو گرفتار کر لیا۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے بتایا کہ ملزم کی گزشتہ دنوں تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ  کے مطابق ملزم کے خلاف ساحل تھانے میں مقدمہ درج کر کے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ 

انھوں نے کہا گزشتہ روز بھی ایک شخص کو کار ڈرفٹنگ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید