• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایت ……

وہ، اُس کو ویرانے میں لے گئے۔

برساتی بوندوں نے، پتھریلی زمین کے سینے سے پھوٹی جڑی بوٹیوں میں

جان ڈال دی تھی،کچھ پر پھول بھی آچکے تھے۔

گاڑی سے اُترکرذرا فاصلے پر جاکھڑی ہوئی۔

ہوا سے شوخی کرتے،جڑی بوٹیوں کے پھول ،پاؤں سے آ لپٹے۔

وہ بولی۔

تم مجھے ہاتھ نہیں لگاسکتے، صرف گولی مارسکتے ہو۔

گولیوں کی تڑتڑاہٹ کے بعداُن میں سے کچھ آگے بڑھے،

اس سے پہلے چھوتے،بنجر زمین نےاُس کو بازوؤں میں بھرلیا۔

یہ نظارہ دیکھ کر آگے بڑھنے والےاُلٹے پاؤں ہوئے ۔

بتایا جاتا ہے کہ وہاں کی زَمین نے ایسا کرکے اپنی روایت کو توڑا۔

تازہ ترین