• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ فوراً ختم ہونی چاہئے، برطانیہ سمیت 24 اتحادی ممالک کا مطالبہ

لندن (اے ایف پی) برطانیہ اور اس کے 24مغربی اتحادی ممالک جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس اور اٹلی شامل ہیں نے پیر کے روز مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ فوراً ختم ہونی چاہیےکیونکہ عام شہریوں کی تکلیف خطرناک حدوں کو چھو چکی ہے۔بیان میں کہا گیا:"ہم فریقین اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اس ہولناک جنگ کو ختم کریں، اور فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے لیے کام کریں۔ اسرائیل کے زیرِ سرپرستی امدادی منصوبہ خطرناک قرار، صیہونی حکومت کی انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ پر بھی سخت تنقید ، فلسطینیوں کو نام نہادہیومینیٹرین سٹی میں منتقل کرنیکا منصوبہ ناقابل قبول قرار ،کسی بھی علاقائی یا آبادیاتی تبدیلی کی شدید مخالفت کی گئی۔"بیان میں مزید کہا گیا کہ "مزید خونریزی کا کوئی فائدہ نہیں" اور امریکا، قطر اور مصر کی جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔اس بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں جاپان، کئی یورپی یونین کے رکن ممالک، سوئٹزرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔ ان ممالک نے کہا کہ وہ فوری جنگ بندی کی حمایت میں مزید اقدامات کے لیے بھی تیار ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید