• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات شدید متاثر، 3 سیاح جاں بحق ہوئے: ڈپٹی کمشنر

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات شدید متاثر ہیں۔

چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابو سر سے نیچے تھک کے مقام پر کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بابو سر روڈ کو بند کردیا گیا ہے۔

 عطاء الرحمان نے کہا کہ 3 سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں، ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے، 7 سے 8 کلو میٹر روڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، 10 سے 15 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقامی لوگوں نے بھی سیاحوں کو ریسکیو کیا ہے، قدرتی آفت سے بجلی اور فائبر آپٹک لائن متاثر ہوئی ہیں، مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناران سے بھی بابو سر روڈ کو کھولنے کی کوشش کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید