آخری لڑائی ……
ٹیرس میں رکھےپنجرہ میں رنگ بہ رنگے پرندےچہچہاتے رہتے۔
مَیں اُس طرف والی کمرے کی کھڑکی کھول دیتا۔
چہچہاہٹ سے کمرہ بھر جاتا۔
ایک دِن چہچہاہٹ میں کرختگی کی لہر تھی کہ دو گتھم گتھا تھے۔
بیچ بچاؤ کے تمام حربے آزما ڈالے،مگرکوئی کارگر نہ ہوا۔
پھرایک کو نکال کر چھوٹے پنجرہ میں الگ کردیا۔
چند دِن تنہا رہا،اس خیال سے کہ سبق سیکھ چکا ہوگا، دوبارہ
سب کے ساتھ ڈال دیا۔
مگر دونوں مستقل لڑتے ہی پائے گئے۔
آخرِ کر ایک کو نکالااور فضا کے سپرد کردیا،شاید یہ آخری حربہ تھا۔
مگر اگلے دِن…
دو اور باہم گتھم گتھا تھے۔