وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ یہ کبھی وکیل پیش نہیں کرتے تھے، کبھی خود پیش نہیں ہوتے تھے، تمام شواہد پیش کیے گئے، تمام تقاضے پورے کیے گئے جبکہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے تو کہتے ہیں فیصلہ منظور نہیں، عمرایوب، عالیہ حمزہ، ملک احمد بھچر اور احمد چٹھہ سمیت 32 افراد کو سزا قانونی عمل پورا ہونے پر سنائی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا۔