• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان اور اے آئی …

بادشاہ نے باغیوں کے لیڈر کا سر کچل کر بغاوت ناکام بنا دی۔

اب لازم تھا کہ عوام کو سوچنے سے باز رکھا جائے۔

بادشاہ نے ایک نوجوان پروگرامر تلاش کیا،

اور اپنی مرضی کا اے آئی لینگوئج ماڈل بنوایا،

اعلان ہوا: ’’اب عوام کو سوچنے کی ضرورت نہیں،

یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں، ہر سوال کا جواب مل جائے گا۔‘‘

چند دن تو سب ٹھیک رہا، پھر اچانک فسادات پھوٹ پڑے،

حالات قابو سے باہر ہوگئے۔ تحقیق کی، تو پتا چلا کہ

اے آئی ماڈل ہی عوام کا اُکسا رہا تھا۔

البتہ جب انقلابی محل کے دروازے پر پہنچے،

تب بادشاہ پر انکشاف ہوا، باغیوں کا لیڈر وہ ماڈل نہیں،

بلکہ وہ پروگرامر تھا، جس نے وہ ماڈل بنایا تھا۔

تازہ ترین