• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کا کل سے 5 روزہ ہڑتال کا اعلان

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

حکومت اور برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان تنخواہ کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے کل (جمعے کی صبح) سے اپنی 5 روزہ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تنخواہ کا تنازع نہ حل ہو سکا، ریزیڈنٹ ڈاکٹرز جمعے کی صبح 7 بجے سے 5 روزہ ہڑتال شروع کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہیلتھ سیکریٹری اور یونین کے درمیان ہڑتال ختم کرنے کے لیے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ ہڑتال کے دوران سینئر ڈاکٹرز مریضوں کو دیکھیں گے۔

گزشتہ 2 برسوں میں 22 فیصد اضافے کے علاوہ رواں مالی سال میں ڈاکٹروں کی تنخواہ میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ 2008ء کے بعد مناسب انداز میں تنخواہ نہ بڑھنے کے سبب یہ اب بھی 20 فیصد کم ہے جبکہ ہیلتھ سیکریٹری نے ہڑتال کو غیر ضروری اور لاپروائی قرار دے دیا۔

یونین کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس مریضوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔

دوسری جانب این ایچ ایس نے اسپتالوں کو صرف نان ارجنٹ آپریشن ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 5 روزہ ہڑتال سے ناصرف ہزاروں اپوائنٹمنٹس منسوخ ہوں گے بلکہ موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی اموات کا بھی خدشہ ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید