علیمہ خان نے بانی تحریک انصاف سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے بانی پی ٹی آئی کے دستخط ضروری ہیں تاہم جیل حکام اڈیالہ میں جمع کرائی گئی دستاویزات دستخط کے بعد واپس نہیں کر رہے جبکہ مقررہ مدت ختم ہو رہی ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو ہدایت دی جائے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دیں تاکہ سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکے۔