پاکستانی معروف ڈرامہ نگار، ٹیلی وژن میزبان و مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کا رکن نہیں ہوں، صرف پاکستان کے ساتھ ہوں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ ملک کا حال برا ہو تو میرا حال بھی برا ہو جاتا ہے، ملکی حالات اور لوگوں پر 68 سال سے لکھ رہا ہوں۔
انور مقصود کا کہنا ہے کہ میرا نیا ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ سیاسی نہیں، مزاحیہ ہے، یہ مہاجر خواتین کے درد کے بارے میں ہے جنہیں بیٹے نے گھر میں قید کر رکھا ہے، اسکرپٹ میں 109 ترامیم ہوئی ہیں۔
انور مقصود کا کہنا تھا کہ الحمرا میں ڈرامے کی اجازت نہیں ملی کیونکہ اس میں ناچ کے بجائے پرانے گانے شامل ہیں، اسلام آباد میں دو شو ہوئے تو چھاپہ پڑ گیا۔
ڈرامے کے ڈائریکٹر داور محمود کا کہنا تھا کہ ’ہاؤس اریسٹ‘ ڈرامہ 3 اگست تک فیروز پور روڈ پر ایک آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔
ڈرامے کی پروڈیوسر وجیہہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی اور اسلام آباد میں بہت پیار ملا ہے۔