کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی رکن اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی صدر شہلا رضا نے ہاکی میچ میں حصہ لیا، کے ایچ اے اسٹیڈیم میں سجاس اور کے ایچ اے ویٹرنز الیون کے درمیان نمائشی میچ میں شہلا رضا بھی ہاکی پکڑ کر گرائونڈ میں اتر گئی، انہوں نے اپنے دور کے نامور کھلاڑیوں کو خوبصورت ڈاج سے حیرت زدہ کردیا، یہ میچ سجاس الیون نے جیتا،شہلا رضا کچھ عرصے کے لئے پی ایچ ایف کی صدر بھی رہ چکی ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کو ترقی دینے کے لئے سابق کھلاڑیوں کو آگے لانا ہوگا۔ اس موقع پر سابق کپتان حنیف خان، ناصر علی، وسیم فیروز، ایاز محمود، شاہد ساٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔