نوشہروفیروز کے علاقے محبت ڈیرو میں گزشتہ روز اغواء ہونے والی لڑکی کی لاش اس کے گھر کے سامنے سے مل گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو دو ہفتے قبل رشتے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، تنازع کا فیصلہ ہونے تک لڑکی کو امانتاً علاقے کے وڈیرے کے ہاں رکھا گیا تھا۔
ڈی ایس پی کے مطابق لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے اسے وڈیرے کے گھر سے اغواء کے بعد زہر دے کر قتل کیا۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔