• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون بیان سے مکر گئی

میرپورخاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔ 

دو ہفتے قبل خاتون نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ دو ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ دوسرے کی تلاش جاری تھی۔ 

خاتون نے عدالت میں ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے گرفتار ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ 

پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید