• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا شوگر مل اسٹاکس کی کڑی نگرانی کا اعلان

حکومت نے تمام شوگر ملز کے اسٹاکس کی کڑی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس مقصد کے لیے ہر شوگر مل پر سرکاری افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ چینی کے اسٹاک کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا سکے۔

وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی صدارت میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چاروں صوبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کے بعد ہوا۔ 

رانا تنویر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم صنعت کے ساتھ مل کر جائز مسائل کو بھی حل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید