• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروک وراثت ……

عباسی برادری کے بزرگ، دادپیر ملک سورج کے مزار کی اُوٹ میں

راجہ محمد طارق کا گھر ہے۔

مَیں اُنہیں ملنے پہنچا۔

میری دلچسپی دس روپے کے اُس نوٹ میں تھی،جو ذوالفقار علی بھٹو نے

اُن کے والد راجہ بشیر کو دیاتھا۔

ایک بار شکایت کی، سیکورٹی والے روک لیتے ہیں۔

ْبھٹو صاحب نے کاغذ منگوایا ، نہ ملا تو نوٹ پر لکھ دیا

ْ میرے دوست کومجھ سے ملنے سےکوئی نہ روکےٗ

راجہ بشیر نے زمین اُوڑھ لی ،نوٹ بیٹےکو سونپ گئے۔

مَیں نے پوچھا:

آپ متروک نوٹ کا کیا کریں گے؟

وہ بولے:

اِس کو بیٹے کیلئے وراثت میں چھوڑوں گا۔

تازہ ترین