• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس، ایمیزون پر نشر ہونے چاہئیں: احسن اقبال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کے تفریحی شعبے میں عالمی سطح پر جانے کی بڑی صلاحیت ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ممتاز پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کی، جس میں ڈرامہ اور فلم کی قومی صنعت کی عالمی معیار کے مطابق بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے نیٹ فلکس اور ایمیزون جیسے بڑے بین الاقوامی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں لیکن پھر بھی عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے غائب ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری جمود کا شکار ہے، ہر سال صرف چند فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ انہوں نے فلم سازوں کو کہا کہ نئی کہانیوں کو تلاش اور پرانے اور دہرائے جانے والے موضوعات سے گریز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے ملک کے اقتصادی استحکام کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

احسن اقبال نے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مالکان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی فورمز میں شامل ہو کر ملک کے لیے مواد تیار کریں اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں۔ فلم اور ڈراموں سے وابستہ لوگ ملک کے ثقافتی نمائندے ہیں۔ ان کا ملک کے عالمی امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور اس سلسلے میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سمیت تمام شعبے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومتی سطح پر پالیسیوں کی بدولت کھیلوں، ڈراموں اور فلم انڈسٹری نے نمایاں ترقی کی ہے۔

حاضرین میں ڈائریکٹر ندیم بیگ، پروڈیوسر ستیش آنند اور اداکارہ حنا خواجہ بیات شامل تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید