• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا اور پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور صائمہ خالد کو سینیٹ ریس سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید