• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا اندیشہ ہے، حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے، پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی معیشت 2025 میں 3 اور 2026 میں 3.1 فیصد سے ترقی کرے گی اور عالمی سطح پرمہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف،بڑھتی غیر یقینی اور جیو پولیٹیکل کشیدگی عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعتماد کی بحالی اور سازگار حالات اہم پالیسی ترجیحات قرار دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید