سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پہلے بتا دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں خدمات پیش کر رہے ہیں تا کہ بچت ہو سکے۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے جو آ چکی۔