• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، شکست کے بعد بھارت اب پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جنگ میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید