اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم پوسٹ ماسٹر حامد پر 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ملزم نے پنشن سیونگ بُک میں 3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔