• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرنے کیلئے تیار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری سِنرجیکو رواں سال اکتوبر میں امریکی کمپنی وِٹول سے 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرے گی۔

سِنرجیکو ریفائنری کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل کی یہ پہلی خریداری ہے۔

اسامہ قریشی کا کہنا ہے کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ لائٹ خام تیل اس ماہ ہیوسٹن سے لوڈ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ امریکی خام تیل اکتوبر کے وسط میں کراچی پہنچے گا۔

اسامہ قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ خام تیل کی درآمد وِٹول کے ساتھ جامع معاہدے کے تحت ایک آزمائشی اسپاٹ کارگو ہے، اگر ممکن ہوا تو سِنرجیکو ہر ماہ کم از کم ایک امریکی خام تیل کا کارگو درآمد کر سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خام تیل کی یہ کھیپ دوبارہ فروخت کے لیے نہیں ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید