• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: بس میں خاتون کی اچانک موت، جسم پر چپکے 26 آئی فونز برآمد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

برازیل میں ایک حیران کن واقعے میں 20 سالہ خاتون بس میں مردہ پائی گئی، جبکہ اس کے جسم سے چپکے ہوئے 26  آئی فونز برآمد کرلیے گئے۔

یہ واقعہ برازیل کی ریاست پاراناہ میں پیش آیا، جہاں خاتون سفر کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد بےہوش ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اس کو دورے پڑ رہے تھے۔ موقع پر پہنچنے والے پیرا میڈکس نے فوری طور پر طبی امداد دی، تاہم وہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد جانبر نہ ہو سکی، تقریباً 45 منٹ کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے جسم پر 26 آئی فون گوند سے چپکائے گئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات برآمد نہیں ہوئی لیکن اس کے سامان سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں حکام نے قبضے میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جب کہ موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی، برآمد شدہ آئی فونز کو فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید