کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔ قاہرہ میں ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ نے 0-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کے عبداللہ نواز اور انس علی شاہ کو اپنے میچز میں اسٹریٹ شکست ہوئیں۔ جونیئر کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کی پرفارمنس مایوس کن رہی تھی۔