• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 ارب بیرل تیل پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے: ابراہیم مراد

سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد—فائل فوٹو
سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد—فائل فوٹو

سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ 9 ارب بیرل تیل پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ ملکی تیل ذخائر کی قدر 630 سے 660 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ صرف 5 سو ملین بیرل تیل کی مالیت 35 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیل ذخائر کی دریافت اور پیداوار ترقی، روزگار اور استحکام کی ضامن ہے، تیل کے ذخائر معاشی خودانحصاری اور قومی خوشحالی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اب وقت ہے کہ پاکستان اپنے قدرتی وسائل کو دانشمندی سے استعمال کرے۔

قومی خبریں سے مزید