بنگلادیشی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی کرنے پر امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
امریکا نے بنگلادیشی مصنوعات پر 35 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کردیا گیا ہے، جس پر امیر جماعت اسلامی بنگلادیش نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
شفیق الرحمان نے امریکا کے ساتھ اس اہم تجارتی معاہدے پر عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "الحمدا للّٰہ، امریکا کی جانب سے بنگلادیشی برآمدی مصنوعات پر عائد بلند ٹیرف کو 20 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب بنگلادیش حکومت کی موثر کوششوں کی بدولت ممکن ہوا، اس کے لیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک پر 37 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کا مقصد امریکی تجارتی خسارے پر قابو پانا تھا۔ تاہم اس فیصلے کو تین ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا تھا اور یکم اگست آج سے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کردیا گیا ہے۔