• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملہ، اسرائیل کیخلاف آواز اٹھانا سابق امریکی اہلکار کا جرم بن گیا

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

امریکی سینیٹ میں آرمڈ سروسز سب کمیٹی کی ایک سماعت کے دوران سابق میرین اہلکار برائن میک گینس کو امریکا اور اسرائیل کی ایران جنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر زبردستی گھسیٹ کر باہر نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سینیٹ آرمڈ سروسز سب کمیٹی کی سماعت کے دوران ایک شخص اچانک کھڑا ہو کر امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگی پالیسی کے خلاف نعرے لگانے لگا۔

 بعد میں اس شخص کی شناخت میک گینس کے نام سے ہوئی، جو خود کو میرین کا سابق اہلکار اور گرین پارٹی کا امیدوار بتا رہا تھا۔
















رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران برائن میک گینس نے زور دے کر کہا کہ امریکا اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو اسرائیل کے لیے جنگ میں نہیں بھیجنا چاہتا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپیٹل پولیس اہلکار انہیں ہال سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ وہ دروازے کو پکڑ کر مزاحمت کر رہے تھے، اسی دوران مونٹانا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر و سابق نیوی سیل افسر ٹم شیہی اپنی نشست سے اٹھے اور پولیس کی مدد کرتے ہوئے اس کو کمرے سے باہر نکالنے میں حصہ لیا۔

واقعے کے بعد برائن میک گینس نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ کے دوران ان کا بازو ٹوٹ گیا، ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا ہاتھ دروازے میں پھنس گیا تھا جبکہ پولیس انہیں باہر نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔

دوسری جانب امریکی پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ برائن میک گینس نے پولیس اہلکاروں پر  حملہ کیا اور گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی۔

 پولیس کے مطابق ان پر 3 اہلکاروں پر حملے، گرفتاری میں مزاحمت اور کانگریس کی سماعت میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانگریس کی عمارت کے اندر احتجاج کی اجازت نہیں ہوتی اور مظاہروں کے لیے کیپیٹل گراؤنڈ کے باہر مخصوص مقامات موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید