• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈز کرکٹ اور لیگز میں پاکستان کا نام استعمال کرنے پر پابندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام اب کسی بھی لیگ میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نام استعمال کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا، جس کا مقصد پاکستان کے نام کی ساکھ کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔ واضح رہے کہ قومی کر کٹ ٹیم کےسابق کپتان راشد لطیف نے سوال اٹھایا تھا کہ یہ آئی سی سی سے منظورشدہ ٹورنامنٹ نہیں ہے، پرائیویٹ لیگز کس طرح پاکستان کا نام استعمال کرتی ہیں۔