• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈز کرکٹ فائنل آج پاکستان اور جنوبی افریقی چیمپئنز میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔ فائنل میں ہفتے کو اس کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں پر 186رنز اسکور کیے۔ مورنی وین ویک 76رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹمس نے 57رنز کی اننگز کھیلی۔ 187 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز نے 7 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ ڈینیئل کرسچن 49 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔