لکی مروت کے علاقے سربند میں گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔
کراچی میں راشد منہاس روڈ کے شاپنگ مال کے باہر لفٹر ڈرائیور اور کار سوار کے جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
شکرگڑھ میں اسپتال جاتے ہوئے راستے میں خاتون کے ہاں ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رکن سحر کامران نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، کالج اور یونیورسٹیوں میں بچوں کی اسکریننگ ہونی چاہیے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نوازکی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جگہ جگہ ناکہ بندی کے خلاف کمیٹی اراکین پھٹ پڑے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں نان فائلرز کو 33ہزار اور فائلرز کو 3 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختون خوا اختیار ولی نے کے پی حکومت کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ 4 ارب روپے میں سے کتنے پیسے نقل مکانی والوں تک پہنچے ہیں؟
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے لیے خصوصی کمپلینٹ سیل قائم کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے میانمار کے وزیرخارجہ یوتھان سوئے نے ملاقات کی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے میانمار کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی حکومت نے وادیٔ تیراہ میں آپریشن کو مفروضہ قرار دے دیا اور صوبائی حکومت پر معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگا دیا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے روادار نہیں، وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی استعفیٰ دیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کی تحقیقاتی رپورٹ کل پرسوں تک سامنے آجائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے تھے اور ایم کیو ایم والے سیاست کررہے تھے، آگ بھی نہیں بجھی تھی اور کہا گیا 18ویں ترمیم کو ختم کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرنڈر نہیں کیا تو کارروائی کی گئی، ہم نے ثالثین بھی بھیجے، ہمیں لوگوں کو مارنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔
90 فیصد لائسنس بنانے بند کردیے ہیں، یہ وزارت داخلہ ہے کوئی لائسنسنگ برانچ نہیں: طلال چوہدری
سندھ حکومت کی نااہلی کو عوام کے سامنے لاتے رہیں گے، سیکیورٹی واپس لینے سے ہم گھبرائیں گے نہیں: سید امین الحق
سندھ میں بیکن ہاؤس اسکولنگ سسٹم اور دیگر کچھ اسکولوں نے سردیوں میں محکمہ تعلیم کے 9 بجے اسکول کھولنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں۔