• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان میں کھیلوں کی ترقی میں مکمل تعاون کرے گا، قونصل جنرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے، سافٹ بال میں پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن اور امریکی قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے قونصل خانے میں دوستانہ سافٹ بال میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، میچ کا مقصد نوجوانوں میں سافٹ بال کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر سندھ سافٹ بال کے سکریٹری ذیشان مرچنٹ، محمد عباس مرچنٹ، فراز اعجاز اور شیراز آصف نے سافٹ بال کی سر گرمیوں کے حوالے سے امریکی حکام کو آگاہ کیا، اور انہیں ایسوسی ایشن کی جانب سےشرٹس کا تحفہ پیش کیا، میچ کے دوران پاکستان کے سافٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر آصف عظیم مرحوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اسپورٹس سے مزید