نقصان ……
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کے کاموں کی دھوم ہے۔
ستھرا پنجاب منصوبہ سے گلیاں اورمحلے چمک رہے ہیں۔
تجاوزات کیخلاف آپریشن سے بازار کشادہ ہورہے ہیں۔
دھی رانی پروگرام سے بچیوں کے نصیب سنوارے جارہے ہیں۔
بیوہ خواتین کو معاشی سہارا دینے کے لئے گائے اور بھینسیں دی جارہی ہیں۔
اِن اقدامات سے جماعت بھی مقبول ہوگی، ووٹ بینک بھی بڑھے گا۔
ایک عوامی اجتماع میں، میری بات ختم ہوئی تو وہ ، جس کی دُکان کا ایک حصہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی زَد میں آگیا تھا،بولا…
لوگ فائدے سے زیادہ نقصان یادرکھتے ہیں۔