پاکستانی طلباء نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
پاکستانی طلباء نے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 براؤنز میڈلز حاصل کیے۔
اولمپیاڈ میں محمد طیب بخاری نے گولڈ، عمار اسد وڑائچ نے سلور، رواح جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
اعلامیے کے مطابق نیوکلیئر اولمپیاڈ ملائیشیا میں 30 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چین، جاپان، ترکی سمیت 19 ممالک نے مقابلوں میں شرکت کی۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر سجاد طاہر اور ڈاکٹر محمد مقصود نے کی، کامیابی پاکستان کی نیوکلیئر تعلیم میں اہم سنگ میل ہے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامیابی پی اے ای سی کی نوجوان سائنسدانوں کی تربیت میں اہم کردار کی عکاس ہے۔