• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 نہیں تین ہزار، ہاکی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے دباؤ اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کیمپ کے الاؤنس ادا کردیے ہیں، تاہم غیر ملکی ایونٹس کی یومیہ اجرت اب بھی ادا نہیں کی گئی ہے ۔ ڈومیسٹک الاؤنس 3 ہزار روپے جب کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 30 ہزار روپے ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے بتایا نہیں جارہا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کب ہوگی۔ گھر کا نظام چلانا مشکل ہے، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے کیا بنے گا۔ ایونٹس میں شرکت بہت ضروری ہے، ہم دل و جان سے حاضر ہیں لیکن ہمارے گھر بھی ہیں۔ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اجرت کلیئر کر دی ہیں، باقی بھی ہو جائیں گی۔

اسپورٹس سے مزید