• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

ٹام لیتھم—فائل فوٹو
ٹام لیتھم—فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ زمبابوے کے دوران نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹام لیتھم کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹام لیتھم کی جگہ بیون جیکبز کو بطور بیٹنگ اور فیلڈنگ کور اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مچل سینٹنر دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید