ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
گزشتہ روز بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کامیابی سے دفاع کرنے والی اور میزبان ملک کے طور پر ٹرافی جیتنے والی پہلی ٹیم بھی قرار پائی۔
فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں مطلوبہ اسکور حاصل نہ کر سکی۔
میچ کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ان کی ٹیم کو ایک مضبوط ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو فائنل تک پہنچنے پر فخر ہے لیکن فائنل میں بھارت نے ہر شعبے میں بہتر کھیل پیش کیا۔
مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ کھیلنا دباؤ کا باعث ہوتا ہے لیکن بھارتی ٹیم نے اس دباؤ کو بہترین انداز میں سنبھالا۔
اُنہوں نے سوریا کمار یادیو اور بھارتی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔