• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے: عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا، یہ میرا فرض ہے کہ ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مِس انفارمیشںن سے متعلق وزارتِ اطلاعات نے فیکٹ چیکر کے نام سے اکاؤنٹ بنایا، ہم نے رولز میں ترمیم کر کے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ بنایا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس ڈپارٹمنٹ میں جدید سافٹ ویئر کے ذریعے فیک مواد کی نشاندہی کی جاتی ہے، اس عمل کو مزید بڑھانے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید