• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی اور روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ سے بھی کنارہ کشی پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی اور روہت شرما ون ڈے کرکٹ سے بھی الگ ہونے پر غور کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کھیلنے کا امکان نہیں ۔ کوہلی اور شرما کی آسٹریلیا کے خلاف الوداعی سیریز ہو سکتی ہے جس کے بعد وہ باضابطہ ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ بھارتی بورڈ ٹیسٹ کی طرح اب ون ڈے ٹیم بھی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل دیکھنا چاہتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ تک کھیلنے کیلئے انہیں دسمبر میں وجے ہزارے ٹرافی کھیلنا ہوگی ۔ سال کے آغاز میں انہیں رانجی ٹرافی بھی کھیلنے کا کہا گیا تھا۔ اس میں شرکت کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو گئے تھے ۔ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے خاموشی اختیار رکھی تو سمجھا جائے گا وہ ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ بھارت نے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز اکتوبر میں کھیلنا ہے۔
اسپورٹس سے مزید