• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلی ………

یہ بہت ہی اچانک ہوا۔

بیک مِرر سے دیکھا،

تو سڑک پر پڑی تڑپ رہی تھی۔

دِل بجھ سا گیا۔

پچھلی سیٹ پر بیٹھی،میری بیٹی کو شک پڑگیا،

بلی گاڑی کے نیچے آگئی ہے۔

اُس رات بیٹی کو بخار نے آلیا۔

دو دِن بخار نہ ٹوٹا،

تیسرے دِن شام کو ایک بار پھر

ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔

واپس گھر آرہے تھے، کہ وہ بولی، ہم وہاں جاسکتے ہیں؟

مَیں نے گاڑی کا رُخ موڑا۔

حادثہ کی جگہ کوئی نشان نہیں تھا۔

بلی کو معمولی چوٹ آئی ہوگی اور اپنے گھر چلی گئی ہوگی۔

مَیں نے سمجھایا۔

اُس کے چہرے پر اطمینان کی لکیر اُبھری،

یہ بخار ٹوٹنے کا واضح اشارہ تھا۔

تازہ ترین