• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا

علیمہ خان(فائل فوٹو)۔
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے دیا۔ 

دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا اور دیگر وکلاء بھی علیمہ خان کے ساتھ موجود ہیں۔

علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلیے آئے تھے، جیل سے دور روکا گیا ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا میں نے ضمانت نہیں کرائی ہے حراست میں لینا ہے تو لیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ہم انصاف کےلیے کہاں جائیں، موجودہ حکومت کو اپنا ڈر ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے کیونکہ ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، اگر ملاقات کرنے نہیں دی گئی تو ہم آج یہیں بیٹھ جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید