• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشت پہ گھر ……

وہ گزشتہ پانچ برس سے ریڑھی لگارہا تھا۔

تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع ہوا،تو سامان

ریڑھی سے پشت پر منتقل کرلیا،مگر جگہ نہ چھوڑی۔

پیرافورس کے دواہلکاروں نے دھر لیا۔اُس نے منت سماجت کی۔

مگر ہتھکڑی مقدر ٹھہرچکی تھی۔

بازار ہی کے ایک شخص نے ویڈیو بناڈالی۔

اُس نے التجا کی۔

ویڈیو مت بناؤ ،میری دو بیٹیاں ہیں ، اُنھوں نے دیکھ لی

تو قیامت آجائے گی۔تماشا مت بناؤ۔

ویڈیو بنانے والاباز نہ آیا۔

اس صورتحال نے فورس کے ایک اہلکار کو دُکھی کردیا۔

اُسے آنکھوں میں نمی محسوس ہوئی۔

اُس کو اپنا باپ یادآگیا،جو بازار میں ریڑھی لگاتا تھا۔

تازہ ترین