ملتان(سٹاف رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان نے ماہ جولائی 2016کےدوران پونے4کروڑروپے مالیت کےلگ بھگ سمگل شدہ گاڑیاں ،سٹیل شیٹس،غیرملکی کپڑا،کمبل ودیگر سامان ضبط کر لیا۔کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر نویدالرحمٰن نےگذشتہ روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ماہ جولائی2016 کےدوران ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کےدوران ملتان ،ڈی جی خان،رحیم یارخان اور ساہیوال سے ایک کروڑ80لاکھ کےمالیت کی14سمگل شدہ کاریں ضبط کر لیں جبکہ ساہیوال میں الگ الگ کارروائیوں کےدوران 80لاکھ مالیت کے2ٹرک قبضےمیں لئےگئےہیں۔انہوں نے کہاکہ کسٹم ٹیم نے ایک کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر بھی پکڑاجس پر90لاکھ روپے مالیت کی سٹیل شیٹس لوڈ تھیں اوراس کیس میں ڈیوٹی چوری کی گئی تھی۔اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کےدوران کسٹم ٹیم نے20لاکھ روپے مالیت کاغیرملکی کپڑااور کمبل کی ایک کھیپ بھی پکڑ لی ہے۔ا