کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، میئر کراچی مرتضی وہاب اور دیگر نے شرکت کی۔
کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں میئر کراچی اور پریس کلب کے عہدیداران، کاروباری افراد، اراکینِ پریس کلب کی فیملیز نے شرکت کی۔
کراچی پریس کلب کی جانب سے شرکاء میں قومی پرچم اور بیجز تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں ملی نغموں کے مقابلے ہوئے جن میں پریس کلب کے ممبران کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا، اس موقع پر پولیس بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا ناصرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہارون آباد سے جلد 20 ایم جی ڈی سیوریج کو ٹریٹ کرنے کے بعد صنعتوں کو فراہمی شروع کر دی جائے گی، ڈی ایچ اے کے لیے 10 ایم جی ڈی پانی کی لائن الگ سے بچھائی جا رہی جبکہ سمندر کے ساتھ آبادیوں کے لیے سمندر میں 10 ایم جی ڈی ڈی سیلیینیشن پلانٹ لگانے کے منصوبے بھی زیرِغور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کو کریم آباد انڈرپاس، 15 نومبر کو کورنگی کازوے برج اور 31 دسمبر کو شاہراہ بھٹو کا کاٹھور تک، گٹر باغیچہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح جلد کریں گے جہاں سے شہر کی صنعتوں کو پانی فراہم کیا جائے گا کیونکہ صنعتوں کا چلنا کراچی کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔