• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی گورنر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

گورنر اور وزیراعلیٰ سے الگ الگ گفتگو میں وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت ادویات، خیمے اور اشیاء خور و نوش بھیج رہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید