• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف: ڈاکٹر ممتاز احمد ظفر

صفحات: 240، قیمت: 1160روپے

ناشر: بُک اینڈ ریڈرز، محمّد پلازہ ، بوسن روڈ، ملتان۔

فون نمبر: 6100784 - 0333

جن ادبی شخصیات نے ملتان کی ادبی فضا کو متحرّک اور فعال رکھا ہوا ہے،اُن میں ایک نام، ڈاکٹر ممتاز احمد ظفر کا بھی ہے۔ جنوری 1994ء میں’’ ملتان کی شعری روایت‘‘ پر تحقیقی مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی اور ایک ماہرِ تعلیم کی حیثیت سے اُن کی نمایاں شناخت ہے۔ 

اُنہوں نے بہ یک وقت ادب کی مختلف جہتوں پر کام کیا اور صاحبانِ نقد ونظرسے تحسین حاصل کی۔ ڈاکٹر ممتاز احمد ظفر کی زیرِ نظر کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں اُن کے حوالے سے ممتاز صاحبانِ قلم ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر اسلم انصاری، حفیظ الرحمان خان، ذی حشم حیدری، نبیلہ برلاس، ڈاکٹر محمّد امین اور ڈاکٹر ارشد خانم کے مضامین ہیں۔ 

دوسرے میں تقریبات میں پیش کیے جانے والے اُن کے مضامین، تیسرے میں کتابوں پر تبصرے، چوتھے میں خاکے اور پانچویں باب کا عنوان’’ فکر و نظر کی بوقلمونیاں‘‘ ہے۔ بقول ڈاکٹر انوار احمد’’ بظاہر یہ کتاب ڈاکٹر مختار احمد ظفر کے والدین، اساتذہ، بچّوں اور دوستوں کا نجی احوال نامہ ہے، لیکن اِس کتاب کی معنویت کے اور بھی کئی پہلو ہیں‘‘۔

سنڈے میگزین سے مزید