ملتان کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون پر تشدد کے الزام میں کار سوار مرد اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی کو کار سوار خواتین نے معمولی سی ٹکر پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خاتون پر تشدد کرنے والی 2 خواتین اور ایک نوجوان گرفتار ہے، جنہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نمرہ سلیم نے تینوں ملزمان کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی اور انہیں 31 اگست کو دوبارہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر ہوئی تھی، جس کے بعد کار سوار خواتین نے موٹر سائیکل سوار خاتون پر تشدد کیا تھا۔