روس کے ریازن ریجن کی ایک فیکٹری میں گزشتہ ہفتے ہوئے دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے روسی فیکٹری دھماکے میں 134 افراد زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا فیکٹری میں ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا۔
تاہم اب تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔