بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے48افراد ہلاک، 2زخمی اور2لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان کے شہر آنیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آتش زدگی سے ہلاک ہونے والے48افراد کی لاشوں اور 2زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کے 200سے زائد اہلکاروں اور63گاڑیوں نے حصہ لیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔